ijaz khan sahu

Home » AAJ KI KHABBAR 15-06-2013

AAJ KI KHABBAR 15-06-2013

معزز سامعین اور دوستو ہمارے ریڈیو پروگرام آج کی خبر میں ہمارا آج کا موضوع کوئٹہ میں اور پاکستان میں دہشت گردی تھا.
جس میں آج ہمارا  ساتھ دیا  معزز صحافی جناب رحیم اللہ یوسفزئی نے اور امتیاز گل سحاب نے اور مفید گتگو ہوئی.

کوئٹہ: یکے بعد دیگرے دو دھماکے، ڈپٹی کمشنر اور

11 طالبات جاں بحق

کوئٹہ میں سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کی بس میں دھماکے سے گیارہ طالبات جاں بحق اور انیس زخمی ہو گئیں۔ چیف سیکرٹری بلوچستان بولان میڈیکل کمپلیکس میں زخمیوں کی عیادت کیلئے پہنچے تو وہاں بھی دھماکا ہو گیا۔ دھماکے کے بعد شدید فائرنگ بھی ہوئی جس سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہید ہو گئے۔ایف سی کمانڈوز اور مسلح افراد میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

کوئٹہ:  ویمن یونیورسٹی کی بس طالبات اور اسٹاف کو چھٹی کے بعد گھر چھوڑنے جا رہی تھی کہ بروری روڈ پر پہلے سے نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے بس کو آگ لگ گئی اور وہ مکمل تباہ ہو گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں گیارہ طالبات جاں بحق اور انیس زخمی ہو گئیں۔ امدادی اداروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا جہاں متعدد طالبات کی حالت تشویش ناک ہے۔ واقعہ کے آدھ گھنٹے بعد چیف سیکرٹری بلوچستان سی سی پی او کے ہمراہ بولان میڈیکل کمپلیکس میں زخمیوں کی عیادت کیلئے پہنچے۔ عیادت کے بعد چیف سیکرٹری واپس جا رہے تھے کہ دہشتگردوں نے وہاں بھی دھماکا کر دیا جس کے بعد وہاں شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دیں۔ دھماکے میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عبدالمنصور کاکڑ اور اسسٹنٹ کمشنر انور علی شر زخمی ہو گئے تاہم سیکورٹی اہلکاروں نے چیف سیکرٹری کو بحفاظت وہاں سے نکال لیا۔ دھماکے کے بعد اسپتال میں افراتفری پھیل گئی اور مریض اور ان کے لواحقین خوف و ہراس میں مبتلا ہو گئے۔ مشتعل افراد نے دنیا ٹی وی کے رپورٹر، کیمرہ مین سمیت میڈیا کے نمائندوں، ڈی آئی جی اور مریضوں کو یرغمال بنا لیا۔


Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: