ijaz khan sahu

Home » AAJ KI KHABBAR 16-06-2013

AAJ KI KHABBAR 16-06-2013

سامعین ہمارے آج کے  پروگرام میں آج کی خبر میں ہم گفتگو کریں گے پاکستان کرکٹ  ٹیم کی چیمپئن ٹرافی میں کارکردگی پر
جس پر گفتگو کے لئے ہمارا ساتھ دیں گے سابق کرکٹر سرفراز نواز پاکستان سے اور انیس شیخ بی بی سی ایشین نیٹ ورک برمنگھم لندن سے
آپ بھی شامل ہو سکتے ہیں اپنے موبائل سےبی ایچ لکھیں سپیس اپنا نام اور پیغام بھیج دیں چار چار سات ایک  پر

team-pak3-e1359196683142-1024x719-600x421

حفیظ، شعیب ، کامران اور عمران کے کیریئر پر سوالیہ نشان

مصباح کے سوا کوئی پاکستانی بیٹسمین مجموعی طور پر 100 رنز بھی نہ بنا پایا. فوٹو: اے ایف پی/ فائل

برمنگھم: چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی نے محمد حفیظ، شعیب ملک، کامران اکمل اور عمران فرحت کے کیریئر پر سوالیہ نشان ثبت کر دیے۔

ان میں سے 2پلیئرز کے بارے میں تو یقینی طور پر کہا جا سکتا ہے  کہ وہ اپنے کیریئر کے آخری میچز کھیل چکے، میگا ایونٹ میں مصباح الحق کے سوا کوئی پاکستانی بیٹسمین مجموعی طور پر 100 رنز بھی نہ بنا پایا، کپتان نے 2اور ناصر نے ایک نصف سنچری بنائی، مصباح نے 3 میچز میں 86.50 کی اوسط سے 173رنز اسکور کیے، 96رنز بنانے والے ناصر جمشید کی ایوریج31.33 رہی، محمد حفیظ نے 12.66کی معمولی اوسط سے 38رنز اسکور کیے، کامران 21، شعیب 17اور عمران 2رنز تک محدود رہے، نوجوان پلیئرز  عمر امین و اسد شفیق بھی توقعات پر پورا نہ اتر پائے اور بالترتیب 43اور 41رنز اسکور کیے۔

ایونٹ سے قبل پاکستانی بولنگ اٹیک کے بڑے چرچے تھے مگر ایونٹ میں کوئی بھی بولر غیرمعمولی کارکردگی نہیں دکھا پایا، جنید خان بری طرح ناکام ثابت ہوئے، محمد عرفان نے 20.75 اور سعید اجمل نے 27.25 کی اوسط سے تین میچز میں اپنی ٹیم میں سب سے زیادہ 4، 4 وکٹیںلیں، وہاب ریاض نے 37.33 کی ایورج سے 3، حفیظ نے 29.50 کی اوسط سے  2 جبکہ شعیب ملک  27اور جنید خان 102 کی اوسط سے ایک ایک وکٹ ہی لے پائے۔

دریں اثنا پاکستان کے ناقص کھیل پر شائقین بھی سخت مایوس نظر آئے، میچ کے اختتام  پر بعض دل شکستہ افراد نے کھلاڑیوں کیخلاف نعرے بازی بھی کی، ان کا کہنا تھا کہ ہم اتنی دور سے میچ دیکھنے یہاں آئے، کئی سو پاؤنڈ خرچ کیے، بارش میں بھیگتے رہے مگر کھلاڑیوں نے کوئی صلہ نہ دیا، کم از کم بھارت کیخلاف ہی ٹیم جیت جاتی تو ہمارے آنسو کچھ پونچھے جاتے،انھوں نے ٹیم سے  چلے ہوئے کارتوسوں کو بھی نکالنے کا مطالبہ کیا،روانگی کے موقع پر پولیس کو ٹیم اور شائقین میں فاصلہ برقرار رکھنے کیلیے سخت محنت کرنا پڑی۔ دوسری جانب بھارتیوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا اور وہ پاکستانی شائقین پر فقرے  بازی بھی کرتے رہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: